18 ستمبر 2025 - 10:41
امریکہ میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے + ویڈیو

پنسلوانیا اسٹیٹ پولیس نے جمعرات کی صبح کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں پانچ پولیس افسران کو گولی مار دی گئی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی میڈیا نے جمعرات کی صبح اطلاع دی ہے کہ اس ملک میں فریڈم ٹو اوون فائر آرمز ایکٹ کے تحت فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے۔

پنسلوانیا اسٹیٹ پولیس کے مطابق یارک کاؤنٹی کے شہر میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں پانچ پولیس افسران کو گولیاں لگیں جن میں سے تین جان کی بازی ہار گئے۔

"Russia Today" نیٹ ورک نے ہسپتال کے ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ دو دیگر زخمی پولیس اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی حکام نے فائرنگ کرنے والے کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha